• news

اٹلی میں سیلاب نے تباہی مچا دی حادثات میں 4 افراد ہلاک

اٹلی (آن لائن) اٹلی میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ۔ اٹلی کے جنوب مشرقی علاقے لیگوریا میں ایک ماہ سے جاری شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ میگنانیگو میں سیلابی پانی میں سڑسٹھ سالہ شخص لاپتہ ہوگیا ، ہزاروں ایکٹر پر مشتمل فارمز لینڈ کی تباہی سے ملین یورو کے نقصان کا سامنا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔
اٹلی/سیلاب

ای پیپر-دی نیشن