• news

امریکہ کا فوجی برتری یقینی بنانے کیلئے ٹیکنالوجی سے مزین نئے منصوبے کا اعلان

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے اکیسویں صدی میں امریکی فوجی برتری کو یقینی بنانے کیلئے ٹیکنالوجی سے مزین نئے اختراعی منصوبے کا اعلان کیاہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان انہوں نے کیلی فورنیامیں واقع رونالڈ ریگن صدارتی فاونڈیشن میں منعقدہ قومی دفاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اکیسویں صدی میں دنیا بھر میں امریکی فوجی برتری کو یقینی بنانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین نئے اختراعی منصوبے پر عمل درآمد کیا جائیگا۔منصوبے کیلئے وسائل مختص کئے جائینگے تاہم اس حوالے سے انہوں نے لاگت کا تخمینہ بتانے سے گریز کیا۔منصوبے کے تحت تھری ڈی پرنٹنگ اورخودمختار روبوٹک نظام سمیت جدید ترین جنگی لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ کہ اس ضمن میں ایک ورکنگ گروپ کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے جو منصوبے کو حتمی شکل دیگا۔
امریکہ/ اعلان

ای پیپر-دی نیشن