لال مسجدکیس، مشرف کیخلاف دوسری ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست مسترد
اسلام آباد (وقائع نگار) اےڈےشنل ڈسٹرکٹ اےنڈ سےشن جج اسلا م آباد نے شہدا فاونڈےشن کی پروےز مشرف کے خلاف لال مسجد آپرےشن کے دوسری ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست مسترد کردی ہے۔ فاضل عدالت نے اےس اےچ او تھانہ آبپارہ کو درخواست گزار کا بےان رےکارڈ کرنے کے احکامات جاری کردئےے۔ اےڈےشنل ڈسٹرکٹ اےنڈ سےشن جج اسلام آباد سکندر اعوان کی عدالت نے شہدا فاونڈےشن کی درخواست پر محفوظ کےا گےا مختصر فےصلہ سناےا فاضل عدالت نے شہدا فاﺅنڈیشن کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف سمیت 15 افراد کے خلاف دوسری ایف آئی آر کے اندراج کی استدعا پر فاضل عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار کی جانب سے یہ نہیں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پہلے سے درج ایف آئی آر درست نہیں اس لئے دوسری ایف آئی آر سے متعلق درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے، اس سلسلے میں درخواست گزار متعلقہ تھانے سے رابطہ کر کے اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ 2007 میں اسلام آباد کی لال مسجد میں اس وقت کی حکومت کی جانب سے ایک آپریشن کیا گیا تھا جس میں مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید سمیت کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
لال مسجد کیس