• news

لاہور : نجی سکول میں پانچ سالہ طالبہ سے زیادتی نہر کنارے لڑکی کی نعش برآمد

لاہور (نامہ نگار) اسلام پورہ کے علاقہ مےں نجی سکول مےں نرسری کلاس کی ساڑھے 5 سالہ طالبہ کو پر زےادتی کا نشانہ بنا ڈالا گےا۔ پولےس نے سکول کے ٹےچر اور چوکےدار سمےت 5افراد کو شک کی بناءپر حراست میں لے کر تفتےش شروع کر دی ہے جبکہ اہل علاقہ نے سکول انتظامےہ اور پولےس کے خلاف شدےد احتجاج کےا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ ابدالی چوک کے قرےب واقع نجی سکول (ابدالی گرائمر سکول) مےں ساندہ روڈ کے رہائشی محمد آصف کی ساڑھے چار سالہ بےٹی (ت) نرسری کلاس کی طالب علم ہے۔گزشتہ روز وہ سکول سے چھٹی کے بعد گھر پہنچی تو اسکے کپڑوں پرخون لگا ہوا تھا۔ گھر والوں نے پوچھا تو اس نے خوفزدہ ہو کر رونا شروع کر دیا جس پر بچی کے اہلخانہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی ۔ پولیس اہلخانہ کے ہمراہ سکول پہنچی اور سکول کے ٹےچر، چوکیدار اور خاکروب سمیت 5 افراد کو شک کی بناءپر حراست میں لے لیا۔ اس دوران محلہ داروں اور اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد سکول کے باہر اکٹھی ہو گئی اور پولیس اور سکول انتظامیہ کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی شروع کر دی ۔ مظاہرین نے سکول کے اندر گھسنے کی کوشش کی۔ اس دوران پو لےس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور لوگوں کو سکول کے اندر داخل ہونے سے روک دےا۔ پولیس نے سکول کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اپنے قبضے میں لے لی جبکہ بچی کو طبی ملاحظہ کے لئے میاں محمد منشی ہسپتال بھجوا دیا۔ محلہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ لڑکیوں کا پرائیویٹ سکول ہے جہاں پلے گروپ سے دسویں جماعت تک کی بچیاں پڑھتی ہیں تاہم یہاں میل سٹاف کو رکھنے کے باعث اکثر والدین انتظامیہ سے شکایات کرتے رہتے ہیں۔زیادتی کی تصدیق کے لئے بچی کو ملاحظہ کے لئے میاں محمد منشی ہسپتال بھجوا دیا گےا۔ رات گئے پولیس حکام نے بتایا کہ بچی سے زیادتی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے حراست میں لئے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔ میڈیکل رپورٹ کی روشنی مےں مزےد قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اسلام پورہ کے ایک سکول میں 5سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزموں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ بچی کو ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ دوسری طرف مصطفی ٹاﺅن میں نہر کنارے سے 22 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی۔ شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے لڑکی کو اغوا اور زیادتی کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اور نعش یہاں پھینک کر فرار ہو گئے۔ راہگیروں کے اطلاع کرنے پر پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کرا دی۔
بچی زیادتی





ای پیپر-دی نیشن