• news

پنجاب: دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے اہلخانہ کی امداد دگنی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے دوران ملازمت فوت ہونے والے سرکاری افسروں و ملازمین کے اہلخانہ کیلئے مالی امداد دوگنی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت سکیل 1 سے 4 تک ملازم کے اہلخانہ کو پہلے 2 لاکھ ملتے تھے اب 4 لاکھ ملیں گے۔ سکیل 5 سے 10 تک ملازم کے اہلخانہ کو 3 کی جگہ 6 لاکھ روپے۔ سکیل 10 سے 15 تک 4 کی جگہ 8 لاکھ، گریڈ 16 سے 17 تک مالی امداد 5 سے بڑھا کر 10 لاکھ۔ گریڈ 18 اور 19 کی مالی امداد 8 سے بڑھا کر 16 لاکھ گریڈ 20 اور اس سے اوپر مالی امداد 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن