سانحہ کوٹ رادھاکشن: مسیحی جوڑے کے خاندان کی حکومت سے تحفظ کی اپیل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کوٹ رادھاکشن میں قتل ہونے والے مسیحی جوڑے کے خاندان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔ اہل خانہ نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمشن بنایا جائے۔ جوڈیشل کمشن بنا کر اس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔ مسیحی جوڑے کے قتل کے ذمہ داران کو کڑی سزا دی جائے۔