• news

تحریک انصاف نے 30 نومبر کے جلسے میں عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں دیگر سیاسی جماعتوں سے تعاون بڑھانے اور 30 نومبر کے جلسہ میں عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین کو شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی خواہشمند سندھ کی جماعتوں سے بات چیت بھی آگے بڑھائے جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تینوں جماعتوں کو جلسے میں لانے کی ذمہ داری اعجاز چودھری کو سونپ دی گئی۔کمیٹی کو رہنمائوں نے بریفنگ میں بتایا جلسہ ناکام بنانے کے لئے حکومت 14 ایم پی او نافذ کر کے کارکنوں قیادت کو گرفتار اور نظربند کر سکتی ہے۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ جلسے میں رکاوٹیں ڈالے جانے پر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر شہر، صوبے اور وفاق میں مزاحمت کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن