20 نومبر کو شیخوپورہ، 29 کو لاہور کے کارکن دھرنے میں شرکت کرینگے، نیا شیڈول جاری
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف نے 20 نومبر سے دھرنے کا نیا شیڈول جاری کردیا، 20 سے 30 نومبر تک روزانہ پنجاب کے ایک ضلع سے کارکن اور رہنما شریک ہوں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق 20 نومبر کو شیخوپورہ،21 کو سیالکوٹ،22 کو نارووال، 23 کو منڈی بہاؤالدین، 24 کو سرگودھا، 25 کو میانوالی، 26 کو قصور، 27 کو ننکانہ،28 کو اوکاڑہ، 29 کو ضلع لاہور کے کارکنان دھرنے میں شرکت کریں گے۔