• news

برطانوی سرجن مرزا طارق علی تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان بن گیا

لندن(آن لائن)برطانوی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن اور کیمرج میں سرجن کی خدمات انجام دینے والا ایک ڈاکٹر دولت اسلامی"داعش" میں شمولیت میں ناکامی کے بعد پاکستان میں سرگرم کالعدم تحریک طالبان "ٹی ٹی پی" میں شامل ہو گیا ہے جہاں اسے تنظیم کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں طالبان میں شامل ہونے والے سرجن ڈاکٹر مرزا طارق علی کی ایک ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں اس نے مبینہ طور پر تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت کے اعلان کے ساتھ ساتھ برطانوی اور دوسرے غیر ملکی مسلمانوں کو طالبان اور داعش میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔رپورٹ کے مطابق 39 سالہ ڈاکٹر طارق علی کو 2013ء میں لندن میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک راہ گیر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر حراست میں بھی لیا گیا۔ عدالت نے اسے قید کی سزا سنائی تاہم بعد ازاں وہ ضمانت پر رہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن