• news

مقبوضہ کشمیر کا لڑکا غلطی سے کنٹرول لائن پار کر کے پاکستان میں داخل، بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) غلطی سے سرحد پار کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے طالب علم کو چکوٹھی سیکٹر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 سالہ منظر حسین کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے علاقے جہانگیرہ سے ہے وہ 14 نومبر کو کھوئی رٹہ سیکٹر سے کنٹرول لائن پار کر کے پاکستان آگیا تھا۔ اس سے قبل 9 اگست کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی پاکستانی علاقے میں سیلاب میں بہتا ہوا داخل ہوا۔ سیتا شیل کو بجوات سیکٹر پر بھارتی فورسز کے حوالے کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن