• news

سرتاج عزیز نے بی بی سی سے تاریخی پس منظر میں بات کی، آپریشن بلاامتیاز جاری ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سرتاج عزیز کے حالیہ انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا ہے۔ سرتاج عزیز نے محض تاریخی پس منظر میں بات کرنے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ان شدت پسندوں کو کیوں ماریں جو پاکستان کے دشمن نہیں۔ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے اس انٹرویو کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سرتاج عزیز نے تاریخی پس منظر میں بات کی، ان کی بات کا مطلب یہ تھا کہ ماضی میں جن طالبان کی طرف خطرہ محسوس کیا گیا ان کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک آپریشن ضرب عضب کی بات ہے، وہ بلاتفریق تمام دہشت گردوں کے خلاف جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیزکے بیان کو درست سیاق و سباق میں سمجھا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن