• news

مقبوضہ بیت المقدس: یہودی عبادت گاہ پر حملہ،3 امریکی ، ایک برطانوی ہلاک: جھڑپ میں دونوں حملہ آور مارے گئے

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی+رائٹرز) مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملہ میں 3 امریکی اور ایک برطانوی شہری ہلاک، 8 افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کلہاڑیوں اور چاقوو¿ں اور گن سے مسلح دو افراد نے یہودیوں کی عبادت گاہ میں پر حملہ کردیا۔ حملے کے بعد پولیس نے فائرنگ کرکے دونوں حملہ آوروں کو بھی مار ڈالا۔ پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور فلسطینی تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے الزام لگایا ہے کہ یہ حماس کی کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا فلسطینی صدر محمود عباس فلسطینیوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔ بھرپور جواب د ینگے۔ پولیس ترجمان اور یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ فیروسیکا کے مطابق یہ دہشتگردانہ حملہ ہے۔ دوسری جانب حماس نے یہودی عبادتگاہ پر حملے کی کو سراہا ہے۔ ترجمان حماس سمیع ابوزہری نے کہا کہ اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔ ادھر فلسطینی صدر محمود عباس نے یہودی عبادتگاہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک خالص دہشت گردانہ کارروائی قرار دےا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک برطانوی نژاد، 3 امریکی نژاد اسرائیلی تھے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں کے نام غزان اور ادے ابو جمال اور دونوں کزن تھے۔

ای پیپر-دی نیشن