سرکاری اداروں میں لوٹ مار، ذوالفقار مرزا کا ڈی سی بدین کے دفتر کے باہر دھرنا
بدین (نوائے وقت نیوز) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے سرکاری اداروں میں افسران نے لوٹ مار کی انتہا کر دی۔ پیدائش سرٹیفکیٹ سے لے کر زمین کے کھاتوں کی تبدیلی تک رشوت وصول کی جا رہی ہے۔ جائز کاموں کی غرض سے ضلعی انتظامیہ کو رشوت دینے کے لئے رقم لایا ہوں۔ ڈپٹی کمشنر رفیق قریشی اور ان کی ٹیم نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے۔ دھرنے کے ذریعے اپنی حکومت کو ان کی ذمہ داریاں یاد کرانا چاہتا ہوں۔