• news

وفاقی حکومت کا عمران خان کیلئے سخت، طاہر القادری کیلئے نرم رویہ

اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے عمران کو شاہراہ دستور پر ’’شو آف پاور‘‘ کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس میں بین السطور عمران کو یہ باور کرا دیا گیا ہے کہ حکومت کسی صورت بھی شاہراہ دستور پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے عمران خان کے بارے میں اچانک سخت پالیسی اختیار کر لی ہے جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب ’’نرم رویہ‘‘ اختیارکر لیا ہے اور ان کی مرضی کی جے آئی ٹی بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ حکومت ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف شاہراہ دستور کے سوا کسی اور جگہ جلسہ کی اجازت قبول نہیں کرے گی اور حکومت سے تصادم کو ترجیح دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن