نیب نے کرپشن کے دو نئے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق سینئر نائب صدر نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ کراچی اور سابق سیکرٹری ورکر ویلفیئر بورڈ خیبر پی کے کیخلاف کرپشن مقدمات کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی، گزشتہ روز نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمرالزمان چودھری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا، متعدد اہم فیصلے کئے گئے جن میں دو کرپشن مقدمات کا ریفرنس دائر کرنے، تین کرپشن مقدمات کی تحقیقات اور چار کرپشن مقدمات کی انکوائری کا حکم دیدیا گیا، پہلا ریفرنس مرزا ثناء ا للہ بیگ سابق سینئر وائس پریزیڈنٹ نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹد کراچی اور چار دیگر ملزمان کے خلاف منظور ہوا، دوسر ا ریفرنس طارق اعوان سابق سیکرٹری ورکر ویلفیر بورڈ (KPK) اوردیگر ملزمان کے خلاف منظور ہوا، ایگزیکٹو بورڈ میں تین مقدمات کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی ، پہلی انوسٹی گیشن میر شاہجہان کھتران سابق ایم ڈی (PTDC) ،سعید عباس انصاری ، جی ۔ایم (PTDC) ،عبدالرسول زاہدی اور دیگر کے خلاف منظور ہوئی۔ دوسری انوسٹی گیشن میسرز فتح ٹکسٹائل ملز حیدرآباد اور دیگر کے خلاف منظور ہوئی۔ تیسری انوسٹی گیشن نواب زادہ محمود زیب ، سابق وزیر(KPK) اور محکمہ ڈائریکٹریٹ جنرل آف مائنز اینڈ منرل کے افسران اور دیگر کے خلاف منظور ہوئی۔