• news

حکومت پنجاب کا چار افسروں کی خدمات دوسرے صوبوں کے حوالے کرنے سے انکار

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے چار افسران کی خدمات دوسرے صوبوں کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے ان افسران کو دیگر صوبوں میں تبادلے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن وزیراعلیٰ پنجاب نے ان افسران کو پنجاب میںرکھنے کی ہدایت دی جس پر ان چار افسران کو پنجاب میں رکھنے کے لئے لیٹر محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے وفاقی حکومت کو لکھ دیا۔ ان افسران میں احسان بھٹہ پروگرام ڈائریکٹر ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے گلگت، محمد عثمان معظم ڈی سی او خانیوال کے بلوچستان، احمد عزیز تارڑ ڈی جی ایکسائز پنجاب کو بلوچستان، محمد جہانگیر اعوان ڈی سی او بہاولنگر کے گلگت جانے کے احکامات جاری ہوئے تھے۔
حکومت پنجاب/ انکار

ای پیپر-دی نیشن