میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا، تفتیش میں بے گناہ ثابت ہوچکا ہوں: ثاقب برجیس
لاہور (نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت و بلتستان برجیس طاہر کے بیٹے ثاقب برجیس نے کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ صادق کریم اور ڈاکٹر حامد مختار ملک کے درمیان تقریباً 22 کروڑ روپے کے لین دین کا تنازعہ چل رہا ہے، میں نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ صادق کریم نے مجھے درخواست کی کہ ڈاکٹر حامد مختار تک رقم پہنچاﺅں جوکہ میں نے انکو پہنچا دی۔ مقامی پولیس کو پاکستان ہائی کمشن مانچسٹر اور پاکستان میں دفتر خارجہ سے تصدیق شدہ بیان فراہم کردیا گیا تھا مگر اسکے باوجود 19 ستمبر 2014ءکو جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا گیا جبکہ میں تفتیش میں بے گناہ ثابت ہوچکا ہوں مگر انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر عمران خان مخالفین سے بھاری رقم بٹوررہا ہے۔ اعلیٰ حکام اس صورتحال کا نوٹس لیں۔
ثاقب برجیس