• news

اووربلنگ‘ ریلیف بھی واپس بوجھ پھر صارفین پر آ گیا

اسلام آباد(خبرنگار) حکومت نے بجلی کے صارفےن کو اووربلنگ کی مد مےں دئےے گئے رےلےف کی واپسی شروع کردی ہے،18ارب روپے کی دوسری قسط رواں ماہ کے بلوں مےں صارفےن کو ادا کرنی پڑیگی، جبکہ تےسری اور آخری قسط دسمبر کے بلوںمےں شامل کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق اووربلنگ اےشو پر حکومت نے بجلی کے صارفےن کو گزشتہ ماہ 52ارب روپے کا رےلےف دےا تھا، مگر ےہ رےلےف محض دو ماہ کیلئے ہی تھا کےونکہ فارمولے کے تحت جو رےلےف دےا جانا تھا وہ صارفےن سے تےن اقساط مےں واپس کرنا تھا، گزشتہ ماہ جبکہ صارفےن کو رےلےف دےا گےا تھا اسی بل مےں اےک قسط کاٹ لی گئی تھی جبکہ رواںماہ بجلی کی تقسےم کارکمپنےاں صارفےن سے دوسری قسط وصول کررہی ہےں۔ پہلی قسط کی وصولی کے موقع صارفےن کو اس بات کا ادراک نہےں ہوا کہ ان سے اےک قسط واپس بھی لی جارہی ہے کےونکہ انہےں کچھ نہ کچھ رےلےف مل رہا تھا،مگر رواں ماہ جبکہ ماہانہ بل کے ہمراہ اےک قسط بھی ساتھ وصول کی جارہی ہے تو بجلی کے صارفےن شدےد پرےشان ہوگئےہےں، ےہی وجہ ہے کہ کسٹمر سروسز سنٹرز مےں عوام کا شدےد رش دےکھا گےا ہے جبکہ لڑائی جھگڑوں کے واقعات مےں بھی اضافہ ہوگےا ہے۔
اووربلنگ ریلیف

ای پیپر-دی نیشن