سرتاج عزیز کے بیان نے آپریشن ضرب عضب پر پانی پھیر دیا: شاہ محمود
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے/ نیوز ایجنسیاں) تحرےک انصاف کے وائس چیئرمےن مخدوم شاہ محمود قرےشی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحےل شرےف کے دورہ امرےکہ کے دوران قبائلی علاقوں خصوصاً شمالی وزےرستان مےں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی جانب سے جاری آپرےشن ضرب عضب سے متعلق وزےراعظم کے مشےر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزےز کا بےان انتہائی نقصان دہ اور تشوےشناک ہے اس قسم کے بےان کی توجےہہ ناقابل فہم ہے جبکہ سرتاج عزےز کے خےالات سے نہ صرف ضرب عضب کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندےشہ ہے بلکہ اس سے امرےکہ و افغانستان مےں موجود پاکستان مخالف عناصر کو پاکستان کے خلاف مہم جوئی کا موقع مےسر آےا۔ بدھ کو پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتےاز کارروائی مےں مصروف ہے جبکہ وزےراعظم کے مشےر کے بےان کے بعد حکومتی حکمت عملی مےںتضاد کا پہلو نماےاں ہوا ہے چنانچہ سرتاج عزےز فوری طور پر صورت حال کا جائزہ لےں اور ملکی و غےر ملکی مےڈےا کے ذرےعے حکومتی حکمت عملی واضح کرےں۔ مشےر خارجہ سے حکومت کا موقف واضح کراےا جانا ضروری ہے، آرمی چےف جنرل راحےل شرےف ان دنوں امرےکہ مےں موجود ہےں اور امرےکی حکام سے ملاقاتوں مےں مصروف ہےں ان حالات مےں سرتاج عزےز کا بےان انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے بیان نے آپریشن ضرب عضب پر پانی پھیر دیا ہے۔ علاوہ ازیں شاہ محمود کو پریس کانفرنس میں پارٹی سربراہ عمران خان کی جانب سے صحافیوں کو بکاﺅ مال کہنے کے بیان پر شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے پریس کانفرنس کے بائیکاٹ کی دھمکی پر شاہ محمود قریشی نے میڈیا کی منت و سماجت کر کے انہیں بائیکاٹ کرنے سے روکا اور یقین دہانی کروائی کہ وہ عمران خان تک میڈیا کے تحفظات پہنچائیں گے، میڈیا کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان حکومت سے فنڈز لینے والے صحافیوں کے نام سامنے لائیں ، میڈیا تنظیمیں خود ان کے خلاف کارروائی کریں گی۔
شاہ محمود