• news

تحریک انصاف لاڑکانہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار

سلامت ابڑو
تحریک انصاف کے کلکے لاڑکانہ جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔علی آباد کے جلسہ میں پونے دو لاکھ افراد کی گنجائش ہے جس کے لئے 35 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں ہیں۔عمران خان مونجودڑو ائیرپورٹ سے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔لاڑکانہ شہر سے 11 کلومیٹر دور گائوں علی آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے 21 نومبر کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے بارے میں انتظامیہ نے بھرپور انتظامات کیے ہیں۔ جلسہ گاہ میں سٹیج تیار کیا جا رہا ہے اور پنڈال میں کرسیاں لگانے کا کام جاری ہے۔ جلسے کے آرگنائزر شفقت انڑ کے مطابق 12 ایکٹر اراضی پر سجنے والے پنڈال میں 35 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جا رہی ہیں اور اراضی میں پونے دو لاکھ لوگوں کی گنجائش ہے۔ پنڈال میں خواتین اور میڈیا کے لئے الگ حصے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلسے میں شرکت کے لئے لوگ 20 نومبر کو پہنچنا شروع ہوں گے اور 21 نومبر کو صبح 10 بجے جلسے کی کارروائی شروع ہوگی۔ عمران خان موہن جودڑو ائیر پورٹ سے جلسہ گاہ آئیں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔ لوگوں کا جوش و خروش  دیدنی ہے لاڑکانہ  کے علاوہ دوسرے شہروں ،قصبوں،ریلوے اسٹیشن ،لاری اڈوں پر بھی  استقبالیہ کیمپ لگے ہوئے ہیں۔شہر میں پارٹی پرچم، قائدین کی بڑی تصویریں بھی لگی ہوئی ہیں۔ تحریک انصاف کا شو بڑا ہو سکتا ہے کیونکہ لوگوں میں بہت جوش و خروش ہے اس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف اچھا شو کرے گی انڑ خاندان، شفقت حسین انڑ جو آرگنائزر ہیں جلسے کے ان کا بڑا خاندان ہے۔ وہ اچھا خاصااثرورسوخ رکھتے ہیں ان کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کی توقع ہے ۔ شہر میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں موٹر سائیکلوں، کاروں پر کارکن شہر کا چکر لگا رہے ہیں۔پیپلز پارٹی پر اثرات کے حوالے سے کہنا قبل ازوقت ہے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ جلسی ہے جلسہ نہیں ہے۔ عمران خان کو لاڑکانہ میں جلسہ کر کے پتہ چل جائے گا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رضا کار بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے شفقت انڑ نے پولیس کیساتھ ساتھ سٹیج کی حفاظت کیلئے  رینجرز کی سکیورٹی مانگی ہے۔ چار زون میں جلسہ جگہ کو تقسیم کیا گیا ہے اندازے کے مطابق ایک لاکھ سے زائد لوگ شرکت کریں گے۔جلسہ کے موقع پر کچھ اہم شخصیات کی پی ٹی آئی  میں شمولیت بھی متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن