کشمیر کسی کے باپ کی جاگیر نہیں: حریت قیادت آر ایس ایس اور بی جے پی کا بیان مسترد
سرینگر(اے این این) لبریشن فرنٹ ،جماعت اسلامی اور دختران ملت نے کشمیریوں کو بھارت کے رنگ میں رنگنے اور کشمیر کو فتح کرنے سے متعلق آر ایس ایس اور بی جے پی کے بیان کودیوانے کاخواب قرار دیتے ہوئے کہا کشمیرکسی کے باپ کی جاگیر نہیں !الیکشن سیاست سے کشمیریوں کو کسی اور رنگ میں رنگنے کا خواب دیکھنا احمقوں کی دنیا میں رہنے کے مترادف ہے۔