• news

طاہر القادری کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان زخمی

لاہور (آئی این پی) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن آمد کے موقع پر ان کے استقبال کیلئے عوام کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ داتا دربار کے راستے میں طاہر القادری کی گاڑی سے ٹکرا کر ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ طاہر القادری نے باہر آ کر خود لڑکے کا حال دریافت کیا اور خود اپنے ہاتھ سے اس کو پانی پلایا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد دینے کی ہدایت کے بعد گاڑی میں چلے گئے۔
نوجوان/زخمی

ای پیپر-دی نیشن