• news

نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر اس ٹیسٹ کی جیت ہار اور ڈرا کے درمیان کھڑے ہیں

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز سرفراز احمد نے عمدہ اننگز سے پاکستانی ٹیم کی لاج رکھ لی۔ بہت دیر کے بعد مشکل وقت میں سرفراز کی صورت میں ایک عمدہ اور کارآمد صرف پاکستان کیلئے کھیلی گئی اننگز دیکھنے کو ملی لیڈ تو نیوزی لینڈ ہی کو ملی مگر دس رنز کی لیڈ کوئی لیڈ نہیں ہوتی۔ نیوزی لینڈ لیڈ ملا کر 177 رنز حاصل کر چکا ہے مگر اس کی بیٹنگ ختم ہو چکی ہے صرف راس ٹیلر اس میچ کی جیت ہار یا ڈرا کے درمیان کھڑے ہیں۔ اگر وہ 250 رنز کی لیڈ تک لے جاتے ہیں تو نیوزی لینڈ فاتح ہو سکتا ہے۔ اگر پاکستانی باؤلر صبح نیوزی لینڈ کو 200 رنز کے اندر آؤٹ کر لیتے ہیں تو پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو گی۔ اس ٹیسٹ کے ڈرا کے چانسز کم لگتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کی جیت کے چانسز 50-50 ہیں۔ آج بھی ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے بہت عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ یاسر شاہ کی عمدہ باؤلنگ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شاہد آفریدی سے پاکستانی کرکٹ شائقین کی جان جلد چھوٹ جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن