• news

منی لانڈرنگ کیس ، برازیلی لیجنڈ پیلے کا بیٹا گرفتار

سائوپولو(سپورٹس ڈیسک) عدالت نے پولیس کو سزا کیخلاف اپیل مسترد ہونے پر ایڈیسن کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔برازیل فٹ بال ٹیم کے لیجنڈ پیلے کے بیٹے ایڈیسن چولابی ڈو ناسیمینٹوکی منی لانڈرنگ کیس میں سزا کی اپیل کو مسترد کر دیا گیا جس کے بعد پولیس نے ان کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیسن گزشتہ سال منی لانڈرنگ کیس میں 33 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ پیلے کے 44سالہ بیٹے ایڈسن سمگلنگ ، منی لانڈرنگ کیس میں پکڑے گئے تھے۔ عدالت نے اس دوران ایڈسن کو جیل خانے سے باہر رکھنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالت نے پولیس کو سزا کیخلاف اپیل مسترد ہونے پر ایڈیسن کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن