• news

سپریم کورٹ نے زرداری کے حو الے سے دو درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 2001ءمیں ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی بارے نظرثانی کی درخواست جبکہ حکومت کی جانب سے 1998ءمیں ان کی ضمانت کی منسوخی کیخلاف دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جمعرات کو درخواستوں کی سماعت کی۔ اس دوران عدالت نے دونوں درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردیں۔ پہلی درخواست آصف زرداری نے کریمنل اوریجنل پٹیشن 11 دسمبر 2000ءمیں ہسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی بارے نظرثانی درخواست جوکہ 2001ءمیں دی گئی تھی خارج کی۔ دوسری درخواست حکومت نے دائر کی تھی جس میں حکومت نے سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت کی منسوخی کیلئے دائر کی تھی۔
زرداری / درخواستیں خارج

ای پیپر-دی نیشن