• news

اغوا کے بعد ”قتل“ ہونے والا نوجوان زندہ نکلا، 2 بے گناہ جیل پہنچ گئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) گرےن ٹاﺅن کے علاقہ مےں اغوا کے بعد قتل ہونے والا نوجوان زندہ نکلا جبکہ دو بے گناہ افراد جےل مےں سزا کاٹ رہے ہےں۔ معلوم ہوا ہے کہ گرےن ٹاﺅن کا رہائشی نوجوان سفےان اےک ماہ قبل اچانک گھر سے غائب ہو گےا، گھر والوں نے اسکی تلاش شروع کی تو کوئی سراغ نہ ملا جس کے بعد لواحقےن نے سفےان کے اغوا کے سلسلہ مےں 16 اکتوبر کو تھانہ گرےن ٹاﺅن مےں چار محلے داروں کے خلاف اغوا کا نامزد مقدمہ درج کروا دےا۔ چند روز کے بعد کوٹ لکھپت کے علاقہ سے اےک نوجوان کی مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی، سفےان کے گھر والوں نے مردہ خانہ جاکر پولےس کو بےان دےا کہ ےہ نعش سفےان کی ہے جس کے بعد پولےس نے اغوا کا مقدمہ قتل مےں تبدےل کرکے دو ملزموں کو گرفتار کر کے جےل بھجوا دےا۔ گذشتہ روز پولےس نے مخبری پر چونےاں مےں جاکر سفےان کی تلاش شروع کی اور اسے رکشا چلاتے ہوئے گرفتار کر کے لاہور لے آئے تاہم اس سلسلہ مےں پولےس نے بتاےا کہ سفےان نشہ کا عادی ہے، اسکے مالک مکان نے کچھ عرصہ قبل اےک رکشا ضمانت پر لےکر سفےان کو دےدےا لےکن سفےان نے رکشا فروخت کرکے رقم ہڑپ کرلی تھی، مالک مکان سفےان کو رکشا واپس دےنے کا مطالبہ کرتے تھے جس کی وجہ سے سفےان اور اسکے گھر والے بھی پرےشان تھے اسی وجہ سے سفےان گھر سے غائب ہوگےا اور گھر والوں نے مرنے والے نشئی کی جعلی شناخت کی۔
نوجوان زندہ

ای پیپر-دی نیشن