• news

جماعت اسلامی کے اجتماع کی جھلکیاں

عدنان فاروق جماعت اسلامی کے اجتماع کا باضابطہ آغاز شیڈول کے مطابق ساڑھے 3بجے ہوا ٭تلاوت قرآن کریم کی سعادت قاری وقار چترالی نے حاصل کی جبکہ حمد و نعت کی سعادت مرغوب احمد ہمدانی نے حاصل کی ٭نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ادا کئے ٭اجتماع گاہ میں داخلے لئے پانچ راستے بنائے گئے تھے، ہر داخلی راستے پر تین مقامات پر آنے والوں کی سکیورٹی چیکنگ کی جاتی رہی ٭وی آئی پیز اور میڈیا کے لئے آزادی فلائی اوور کے سامنے داخلی راستہ بنایا گیا تھا ٭سٹیج پر مصر، شام، ترکی، سوڈان، ملائیشیا، انڈونیشیا سمیت مختلف ممالک کی اسلامی تحریکوں کے نمائندے بھی موجود تھے ٭سراج الحق ٹھیک سوا 4بجے اجتماع گاہ پہنچے تو کارکنوں نے مرد مومن مرد حق سراج الحق کے نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا ٭سابق امیر جماعت سید منور حسن سراج الحق کے خطاب کے دوران سٹیج پر آئے اور وہاں موجود تمام مہمانوں سے مصافحہ کیا ٭امیر جماعت اسلامی نے تقریبا ایک گھنٹہ خطاب کیا فی البدیہہ تقریر کی بجائے لکھی تقریر پڑھی ٭شرکاء اجتماع نے نماز جمعہ بادشاہی مسجد جبکہ بقیہ نمازیں اجتماع گاہ میں ادا کیں ٭ناظم اجتماع میاں مقصود کے مطابق نماز جمعہ سے قبل سوا لاکھ مرد و خواتین نے اپنے نام رجسٹر کرائے ٭اجتماع میں خواتین کے لئے سٹیج کے بائیں جانب کیمپ لگائے گئے تھے ٭اجتماع میں فیملیز کے ساتھ آنے والے بچے مینار پاکستان میں نصب جھولوں سے لطف انداز ہوتے رہے ٭سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام اور پاکستان لازم ملزوم ہیں، قائد اعظم نے قیام پاکستان سے قبل 101 بار اور قیام پاکستان کے بعد 14 بار ملک کو اسلامی ریاست بنانے کا اعلان کیا ٭اجتماع میں ہر صوبے کے کارکنوں کیلئے الگ الگ رہائشی پنڈال قائم کئے گئے تھے ٭مینار پاکستان کے اطراف پاکستان اور جماعت اسلامی کے پرچم آویزاں کئے گئے تھے ٭اجتماع عام میں فقید المثال ڈسپلن دیکھنے میں آیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن