کراچی: پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ، سکواڈرن لیڈر شہید
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں سپر ہائی وے پر گڈاپ کے قریب پاک فضائیہ کا میراج طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں سکواڈرن لیڈر تنویر احمد شہید ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق گڈاپ تھانے کی حدود میں حادثہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن نے بتایا کہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور مسرور ائربیس سے اڑا تھا کہ ہائی وے کے قریب اسے حادثہ پیش آ گیا۔ طیارے میں تین افراد سوار تھے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دیدیا گیا ہے۔ طیارہ نائٹ آپریشنل تربیت پر تھا۔