پاکستان اور بھارت میں پرامن تعلقات چاہتے ہیں، اوباما کا نوازشریف کو فون
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے صدر بارک اوباما نے وزیراعظم محمد نوازشریف کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوئوں پر بات چیت کی ہے۔ صدر اوباما نے وزیراعظم سے بات چیت کرتے ہوئے دوستی کے جذبات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک میں تعلقات کی موجودہ سطح میں اضافے کی خواہش ظاہر کی۔ امریکی صدر نے وزیراعظم کو اپنے دورہ بھارت کے بارے میں اعتماد میں لیا، وہ بھارت جانیوالے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن تعلقات ہوں۔ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کے دورہ بھارت کو پاکستان کی طرف سے مثبت قدم قرار دیا۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق امریکی صدر نے وزیراعظم سے دوستی کے جذبات اور باہمی تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ صدر پاکستان اور بھارت کے تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ بھارت مثبت اقدام تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن تعلقات کا فروغ ہو ۔امریکی صدر نے پاکستان کے ساتھ موجودہ تعلقات کو ایک درجہ مزید آگے بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی ۔دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں بڑھانے اور مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی صدر نے کہاکہ موجودہ باہمی تعلقات کو مزید آگے لے جایا جائے گا۔ اوباما نے کہا امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات فروغ پائیں۔واضح رہے وائٹ ہائوس کے اعلان کے مطابق امریکی صدر اوباما بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کیلئے جنوری میں بھارت جائینگے اور وہ بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کرنیوالے پہلے امریکی صدر ہونگے۔