• news

سپریم کورٹ نے نیب مقدمات دوسرے صوبوں میں منتقل کرنیکی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے نیب مقدمات ایک سے دوسرے صوبے میں منتقل کرنے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست خارج کر دی ہے۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب مقدمات منتقلی کی اجازت دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست عبدالتوکل نامی شخص کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ بیشتر نیب مقدمات میں گواہوں اور دیگر افراد کا تعلق اسی صوبے سے ہوتا ہے جہاں کیس چل رہے ہوں۔ کیس دوسرے صوبے میں منتقل کرنے کی اجازت دینے سے گواہوں اور متعلقہ افراد کو مشکلات ہوں گی۔
نیب/کیسز

ای پیپر-دی نیشن