نیب نے سابق جوائنٹ سیکرٹری ہاﺅسنگ کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا
اسلام آباد (نامہ نگار) نیب نے سابق جوائنٹ سیکرٹری ہاﺅسنگ اینڈ ورکس مولا بخش اعوان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔ ریفرنس غیرقانونی بھرتیوں کے الزام کے تحت دائر کیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی تھی، ملزم کے پاس سیکرٹری وزارت ہاﺅسنگ کے بیرون ملک ہونے کے باعث روزمرہ کے امور نمٹانے کیلئے سیکرٹری کا ایڈیشنل چارج تھا، ایسا کوئی نوٹیفکیشن موجود نہیں جس کے مطابق ملزم کے پاس سیکرٹری وزارت ہاﺅسنگ کو انتظامی یا مالیاتی اختیار نہیں دیا گیا ہو اسکے باوجود ملزم نے پی ڈبلیو ڈی میں 654ملازمین کی غیرقانونی بھرتیاں کیں، نیب کی تحقیقات کے مطابق قومی خزانے کو 63لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔
ریفرنس