سیلاب متاثرین کے سروے میں غفلت وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار معطل
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مظفر گڑھ کے علاقے خان جھن شمالی میں سیلاب متاثرین کے سروے میں غفلت برتنے اور ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن لیا ہے اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ رانا آفتاب، تحصیلدار صاحبزادہ ظفر محمود اور نائب تحصیلدار محمد ارشاد کو معطل کردیا گیا ہے۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان سے 14 روز میں رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
معطلیاں