ایف بی آر نے غیر اعلانیہ طور پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے 5 دسمبر تک توسیع کردی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے غیر اعلانیہ طور پر انکم ٹیکس کے گوشوارے داخل کرانے کی مدت میں ایک بار پھر توسیع دیدی ہے اور ٹیکس گزاروں سے کہا ہے کہ سرچارج اور پینلٹی کے بغیر 5 دسمبر تک اپنے انکم ٹیکس کا گوشوارہ داخل کرادیں۔ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر گوشوارے داخل کرانے کا عمل سست روی سے جاری ہے۔ 21 نومبر آخری تاریخ تھی تاہم رات گئے تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد میں یہ گوشوارے نہیں آئے اور نہ قابل لحاظ انکم ٹیکس جمع ہوا ہے۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف چیمبرز، تجارتی تنظیموں نے تاریخ میں توسیع دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر معیاد بڑھائی گئی تھی اور ایک بار پھر معاملہ وزیر خزانہ کے نوٹس میں لایا گیا تاہم یہ فیصلہ کیا گیا کہ گوشوارے داخل کرنے کی معیاد میں مزید توسیع نہ دی جائے۔