• news

گوجرانوالہ جلسہ: اخراجات سے پریشان منتظمین نے کپتان کے ساتھ بیٹھنے کے خواہشمندوں پر 5 لاکھ روپے دینے کی شرط عائد کردی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصو صی )پی ٹی آئی نے جلسے کے اخراجات پورے کرنے کیلئے ’’کپتان‘‘ کے ساتھ سٹیج پر براجمان ہونے کے خواہشمند کارکنوں کو پارٹی کے خالی خزانے میں فی کس 5 لاکھ روپے جمع کروانے کی شرط عائد کردی جس سے نظریاتی کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ضلعی صدر کیساتھ اختلافات کے باعث  قائدین اور کارکن دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن