گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام ’’رو عمران رو‘‘ ریلی پی ٹی آئی سربراہ کا پتلا نذر آتش کیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے ’’رو عمران رو‘‘ ریلی نکالی جس کے دوران شرکاء نے شدید نعرے بازی کی اور پی ٹی آئی کے سربراہ کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ پی پی 91 کے صدر یاسر مشتاق بھٹی کی قیادت میں ریلی نکالی جو حیدری انڈر پاس سے شروع ہو کر شیرانوالہ باغ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میںشر یک کا رکنوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ عمران جمہوریت کے خلاف سازش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی گوجرانوالہ میں کوئی جگہ نہیں، 23 نومبر کا جلسہ بری طرح ناکام ہو گا۔