• news

عمران کا جلسہ کامیاب ہوا یا نہیں، فیصلہ عوام کرینگے: کائرہ

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپار ٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا جلسہ کامیاب ہوا یا نہیں یہ فیصلہ عوام کریں گے تاہم ان کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی وہ جہاں چاہیں جلسہ کریں یہ ان کا حق ہے، اسحاق ڈار کی مصروفیت کی وجہ سے عمران خان کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا کہا تھا اصلاحات جلد ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ عمران خان کا جلسہ کیسا ہوا ہے عوام بہتر جج ہیں۔ جب بھی ریاستی طاقت سیاسی قوت کے خلاف استعمال ہوئی اور تشدد ہو وہ ریاستی ادارے کے خلاف اور سیاسی قوت کے حق میں گیا ہے جلسے کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ واضح کرنا چاہئے اور حکومتوں کو اجازت دینی چاہئے عمران خان ایک لیڈر ہیں ان کے ساتھ شاہ محمود قریشی بھی ہیں، لاڑکانہ میں جلسہ کرنا کوئی انہونی اور بڑی بات نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن