• news

عمران دھاندلی کے نام پر سیاست کرنا چاہتے ہیں‘ الزامات کی بجائے کارکردگی دکھائیں: جہانگیر بدر

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ عمران خان دھاندلی کے نام پر سیاست کرنا چاہتے ہیں‘ وہ چار حلقوں میں دھاندلی کی بات کرتے ہیں ہمیں پورے الیکشن پر اعتراض ہے‘ لاڑکانہ میں جلسہ کرکے لاڑکانہ والوں کے دل نہیں جیتے جا سکتے وہاں کے لوگوں کے دل  ذوالفقار علی بھٹو کیلئے دھڑکتے ہیں وہ گذشتہ روز بلاول ہاؤس میں پیپلز لائرز فورم کے سردار خرم لطیف کھوسہ کی قیادت میں آنے والے وکلاء کے وفد اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ الزامات کی سیاست نہ کریں بلکہ کارکردگی دکھائیں‘ چار حلقوں کی سیاست بے معنی ہے اس کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورے الیکشن پر اعتراض ہے لیکن ہم جمہوریت کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے۔

ای پیپر-دی نیشن