صدر کے پاس گستاخ رسول کو معاف کرنے کا کوئی اختیار نہیں: سنی تحریک
کراچی (این این آئی) توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی آسیہ مسیح کے شوہرکی جانب سے صدر مملکت ممنون حسین کو معافی کیلئے لکھے گئے خط پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان سُنی تحریک کے رہنمائوں مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ طاہر اقبال چشتی، علامہ وسیم عباسی، صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال، ملک عبدالرئوف اور علامہ عبداللطیف قادری نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ شرعی طور پر صدر مملکت کے پاس گستاخ رسول کو معاف کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔گستاخ رسول کی سزائے موت پر پوری اُمتِ مسلمہ کا اجماع ہے۔ توہین رسالت کے مجرموں کو مظلوم ثابت کرنے کی سازشیں بند کی جائیں۔ آسیہ مسیح سمیت توہین رسالت کے تمام مجرموں کی سزائوں پر فوری عمل درآمدکرایا جائے۔