• news

کوئٹہ، خضدار، باڑہ کے 3 بچوں میں پولیو کی تصدیق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں پولیو کے مزید 3 کیس سامنے آ گئے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 260 ہو گئی۔ دو کیس بلوچستان اور ایک خیبر پی کے سے رپورٹ ہوا ہے۔ آٹھ سال کے شاہ زمان کا تعلق خضدار، ڈیڑھ سال کی بی بی آمنہ کا تعلق کوئٹہ سے ہے جبکہ 11 ماہ کے عمر صدیق کا تعلق باڑہ خیبر ایجنسی سے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن