وزیراعظم نے گلگت بلتستان کیلئے چیف الیکشن کمشنر کے نام کی منظوری دیدی
اسلام آباد (ثناء نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے لئے جسٹس (ر) سید طاہرعلی شاہ کے نام کی منظوری دے دی جس کے بعد آئندہ ماہ الیکشن کرائے جائیں گے جبکہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے اختیارات، سیلف گورننس آرڈر2009 ء میں بھی ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔ انتخابات سے قبل قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے اتفاق کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔