پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دنیا قربانیاں تسلیم کرے: جنرل راحیل
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ سٹینفورڈ میں خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہاکہ پاکستانی بہادر پُرعزم اور عظیم قوم ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھاری قیمت ادا کی، دنیا پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے اور دہشت گردی کے خلاف ہماری کوششوں کو سمجھے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کی لعنت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔