• news

حسن طارق رحیم ٹینس ٹورنامنٹ کو رینکنگ ایونٹ کا درجہ نہ ملنا ناانصافی ہے : فرقان احمد

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ہمارے ٹورنامنٹ میں ملک کے ٹاپ پلیئرز شرکت کر رہے ہیں۔ اسکے باوجود اسے رینکنگ ٹورنامنٹ کا درجہ نہ ملنا ناانصافی ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن سیاست کو ایک طرف رکھ کررینکنگ ٹورنامنٹ کا درجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار  حسن طارق رحیم ماسٹرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کی آرگنائز تک کمیٹی کے چیئرمین فرقان احمد نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگلز ایونٹ میں  فاتح کیلئے ایک لاکھ اور رنراپ کیلئے پچاس ہزار ،، ڈیلز ٹیم کیلئے ایک لاکھ 20 ہزار انعامی رقم ہے۔ اس سطح کے ٹورنامنٹ میں اگر کھلاڑی حرکت کرتے ہیں تو پھر انہیں پوائنٹس بھی ملنے چاہیں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن  دلاور عباس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کا تسلسل سے انعقاد اس کے رینکنگ ٹورنامنٹ ہونے کی بنیادی شرط ہے۔ کم سے کم تین سال تک مسلسل انعقاد کے بعد ہی کسی ٹورنامنٹ کو نیشنل رینکنگ کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔ حسن طارق رحیم ماسٹرز کپ کا انعقاد خوش آئند، تین سال کے مسلسل انعقاد کے بعد منتظمین کو درخواست کرنا پڑیگی۔ پھر پی ٹی ایف شیڈول کے ساتھ درجہ بندی ٹورنامنٹ میں شامل کرسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن