• news

شہریار علی پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر بن گئے

لاہور (نمائندہ سپورٹس)سید شہریار علی پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے چار سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے ۔پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل لاہور میں سید شہریار علی کی زیرصدارت ہوئی جس میں پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے پنجاب بھر کے نمائندے اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر ارائیں اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے نے شرکت کی۔جنرل کونسل میٹنگ میں ایجنڈے کی منظوری کے ساتھ ساتھ اگلے چار سال کے الیکشن بھی ہوئے۔ انتخابات کے دوران سید شہریار علی کے پینل کو بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا۔ منتخب ہونے والوں میں میاں عاصم بشیر چیئرمین ، میاں محمد افضل سینئر وائس پریذیڈنٹ عظیم کوثر،عبداللہ بابر، حمیرہ مغل اور حمزہ معظم کونائب صدور ، فرحان علی، مریم سلیم کو ایسوسی ایٹ سیکرٹری، سعدیہ عاصم خزانچی جبکہ ایگزیکٹو کونسل میں اسد محمود، مس وقار النسائ، نادیہ حبیب، محمد سمیع  اور محمد اختر جٹ منتخب ہوئے۔جنرل کونسل میٹنگ میں آڈٹ رپورٹ، سیکرٹری جنرل کی رپورٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ 2015 میں نیشنل چیمپئن شپ کی لاہور میں انعقاد کی منظوری بھی دی گئی۔ اس موقعہ پر نومنتخب صدر سید شہریار علی کا کہنا تھاکہ پنجاب بھر میں نیٹ بال کے فروغ کے لئے کام کرین گے ان کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول پر کھیل کو فروغ  دینے کے  لئے تعلیمی اداروں میں بھی ایونٹس کا انعقاد کریں گے ۔ واضح رہے کہ سید شہریار علی پاکستان میں ممبر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سید شاہد علی کے صاحبزادے اور پاکستان میں اولمپک موومنٹ شروع کرنیوالے سید واجد علی شاہ کے پوتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن