• news

پاک بھارت کشیدگی کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے

مکرمی! مسئلہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے پُرامن حل کیلئے پاکستان چھ دہائیوں سے زائد پانی کوششیں کر رہا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھایا جس کو پاکستانیوں اور کشمیری عوام نے بہت سراہا جس پر بھارت کی مودی سرکاری سیخ پا ہو گئی اور اس کے بعد اس نے پاکستانی سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ میں بارہا قراردادیں پیش اور پاس ہو چکی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا منصفانہ اور پُرامن کشمیریوں کو حق خود ارادیت دئیے بغیر ممکن نہیں اور اس کیلئے پاکستان نے بھارت کے ساتھ آج تک رابطوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ سیکرٹری خارجہ کی سطح پر جو اجلاس ہو رہے بھارت نے وہ کسی نتیجے پر پہنچے بغیر یکطرفہ ختم کر دئیے، یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا ایسے کئی اجلاس ماضی میں بھی ختم ہوتے رہے، اس صورتحال کے پیش نظر بھارت کی نیت کو سمجھنا مشکل نہیں۔ (انور حسین بھٹی ۔ E23/12M6 الپائن سٹریٹ کیولری گرائونڈ لاہور کینٹ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن