شرم کا تاج
مکرمی! مغل اعظم سے لیکر خادم اعظم تک آج تک جیتنے بھی شوق حکمرانی کے لئے اقتدار کی سنگلاخ وادیٔ سیاست میں آئے ان سب نے جاتے وقت ایک ہی بات کہی ’’اقتدار پھولوں کی سیج نہیں، کانٹوں کی مالا ہے۔‘‘ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا قبرستان ہو گا جس میں مدفون شرم کا تاج پہن کر دفن نہ کیا گیا ہو۔ ہمارے ملک کے حکمران اقتدار میں آنے کے لئے جتنا وقت اور سرمایہ بے مقصد صرف کرتے ہیں اگر وہی وقت اور سرمایہ اور طاقت گھر گھر جا کر عوام کے انفرادی مسائل کے حل پر خرچ کریں تو شاید وہ الیکشن لڑے بغیر بلامقابلہ برسر اقتدار آ جائیں۔ (ڈاکٹر محمد ارشد فانی۔ 148 بی علی ویو گارڈن جی/ آر لاہور کینٹ، )