• news

سندھ کابینہ نے پولیس کی تنخواہیں پنجاب کے برابر کرنے کی منظوری دیدی

کراچی (ثناء نیوز) سندھ کابینہ نے پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی منظوری دیدی۔ اس با ت کا فیصلہ  ہفتہ کو  وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی  زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ  تھرپارکر میں  جاری ترقیاتی کاموں  کی رفتار کو مزید تیزکیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ تھرپارکر میں کوئلے کی مائینگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اس میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے اور جلد ہی ہم کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع کرکے آئندہ دو سو سال تک اس سے پیدا ہونے والی بجلی کو ملکی کھپت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کو بھی ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ انہوں بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تھرپارکر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے قانون سازی کو آئندہ اسمبلی کے اجلاس سے منظور کروا لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن