• news

غداری کیس فیصلے سے نواز شریف کی فوج سے تلخی کم ہو گی: اعتزاز احسن

لاہور( وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے)رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ غداری کیس کے فیصلے سے نواز شریف کی فوج کے ساتھ تلخی پر برف پڑ جائے گی۔ تاخیر کا فائدہ مشرف کو ہی نہیں تمام سٹیک ہولڈرز اور نواز شریف کو بھی ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف غداری کیس میں 3شہریوں کو شامل کرنے کے حکم سے معاملہ تاخیر کا شکار ہو گا۔ عمران خان کا لاڑکانہ میں بڑا جلسہ ہوا ہے۔ 30نومبر کے جلسے کے باوجود وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے اگر جلسہ تشدد کی طرف گیا تو تیسری قوت آ سکتی ہے۔ تیسری قوت کے آنے کا عمران خان کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن