• news

جماعت اسلامی کے اجتماع کی جھلکیاں

Oسراج الحق نے جوڑے کا نکاح پڑھایا
Oاجتماع میں عیسائی، سکھ اور ہندو برادری کے لوگ بھی شریک
لاہور (سپیشل رپورٹر) O…سراج الحق نے اجتماع میں شریک ایک جوڑے کا نکاح پڑھایا۔ O…مینار پاکستان اجتماع عام میں خواتین کی تاریخ کی سب سے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ O…مسیحی برادری کے سینکڑوں افراد اجتماع عام میں شریک ہوئے۔ O…سراج الحق نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو شیلڈز دیں۔ O…ارفع کریم کا ایوارڈ ان کے والد کرنل امجد کریم نے وصول کیا۔ O…یوتھ کنونشن میں اسلامی جمعیت طلبہ، جمعیت طلبہ عربیہ اور شباب ملی کے پُرجوش نوجوان شریک ہوئے۔ O…اسلامی جمعیت طلبہ نوابشاہ کے کارکنوں نے 800 میٹر لمبے پاکستانی پرچم کا ڈسپلے کیا۔ O…جماعت اسلامی کے اجتماع میں عیسائی، سکھ اور ہندو برادری کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے سراج الحق سے ملاقات کی۔ اقلیتوں کو پاکستانی برادری قرار دینے، ان کے ساتھ خصوصی محبت اور شفقت سے پیش آنے پر خراج تحسین پیش کیا۔جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن میں حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین اور حریت رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس کیلئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ رہنمائوں کے نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جب نماز ظہر کا وقفہ ہوا  اس دوران بھی سید صلاح الدین اور حریت رہنمائوں نے سخت سکیورٹی میں نماز ادا کی۔ 3 کمانڈوز کی وردی میں ملبوس افراد انکی حفاظت کی ذمہ داری انجام دیتے رہے۔

ای پیپر-دی نیشن