• news

آپریشن ضرب عضب پر شکوک و شبہات بے بنیاد ہیں: خواجہ آصف

سیالکوٹ+ اسلام آباد (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے میرٹ پر لیپ ٹاپ کی تقسیم ہونہار طلباء کی قابلیت کا اعتراف ہے۔ یہ بات انہوں نے گورنمنٹ علامہ اقبال کالج برائے خواتین سیالکوٹ کے اصغر سودائی ہال میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی وجہ آج اعلیٰ عدلیہ اور میڈیا آزاد ہیں۔ پاک فوج نے آئین کی پاسداری کو نصب العین بنا رکھا ہے۔ سویلین حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ساتھ تعمیر نو میں بھی مصروف ہے۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پر شکوک و شبہات بے بنیاد ہیں۔ آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی حکومت اور فوج کی ترجیح ہے پوری قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن