’’دفاع کا حق ہے‘‘ سابق جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے خصوصی عدالت کے فیصلے کی کاپی حاصل کر لی
اسلام آباد (ثناء نیوز) سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے غداری کیس میں پرویز مشرف کی درخواست پر آنے والے فیصلہ کی خلاف اپیل کرنے کے لئے آئین شکنی کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کی کاپی حاصل کر لی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، وہ ابھی خصوصی عدالت کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عدالت عظمی کے سابق جج فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد قانونی طریقہ کار اختیار کریں گے۔ واضح رہے کہ آئین شکنی کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے 3 معاونین شوکت عزیز، عبدالحمید ڈوگر اور زاہد حامد پر ایک ساتھ مقدمہ چلانے کا فیصلہ سنا چکی ہے۔